بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ کا پاکستان آنے کا اعلان

اس اعلان کا مداحوں کی جانب سے خیر مقدم کیا گیا ہے

بھارت کے مشہور و معروف گلوکار اریجیت سنگھ نے پاکستان آنے کا اعلان کردیا ۔

معروف بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ نے اپنے مداحوں کے دل جیت لئے ایک میوزک کنسرٹ کے دوران پاکستان کا اعلان کیا جس پر حاضرین نے ان کے اس فیصلے پر خوب شورو غل کیا۔

بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ نے اپنے پاکستانی مداحوں سے وعدہ کیا کہ وہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

اریجیت سنگھ نے بالی ووڈ انڈسٹری کی بننے والی متعدد فلموں کے لئے اپنی آواز کا جادو جگاتے سپرہٹ گانے گائے جو آج بھی سن جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال کے علاقے مرشدآباد میں پیدا ہونے والے 35 سالہ گلوکار اریجیت سنگھ نے امریکا کے شہر ہیوسٹن میں اپنے کنسرٹ کے دوران اپنے سریلے نغموں اور گیتوں سے سامعین کے دل جیت لیے۔

مزید برآں نامور گلوکار اریجیت سنگھ نے کہا کہ عاطف اسلم ان کے پسندیدہ گلوکاروں میں سے ایک ہیں جبکہ وہ راحت فتح علی خان اور شفقت امانت علی کو بھی بہت پسند کرتے ہیں۔

songs

music

BOLLY WOOD

Pakistan Latest News

Arjit Singh

Tabool ads will show in this div