سرگودھا:52 سالہ شخص اپنی ہی بیوی کے ہاتھوں 3 مرتبہ لُٹ گیا

خاتون تين وارداتوں ميں 7 کروڑ سے زائد لے اڑی
May 23, 2022

Ajab Prem ki Ghazab Kahani - Shohar bar bar biwi ko mana kar lata aur dhoka khata - SAMAA TV

سرگودھا میں 52 سالہ شخص اپنی ہی بیوی کے ہاتھوں تین مرتبہ لُٹ گیا۔

معصوم شخص بار بار اپنی بیوی کومنا کر لاتا رہا اور دھوکا کھاتا رہا، اس دوران خاتون 3 وارداتوں ميں 7 کروڑ سے زائد لے اڑی۔

خاتون پہلی واردات میں 2020 میں گھر سے4 کروڑ کے بانڈز اور نقدی لے گئی، متاثرہ شخص کے ساتھ دوسری واردات2021 جبکہ تیسری ایک ہفتہ قبل ہوئی۔

متاثرہ شخص سیف اللہ نے اپنی بیوی اور اس کے خاندان کے خلاف مقدمات درج کرا دیئے تاہم مقدمات کے اندراج کے باوجود پولیس رقم بازیاب نہ کرا سکی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں مقدمات کی تفتیش جاری ہے قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

sargodha

PUNJAB POLICE

Tabool ads will show in this div