سندھ میں گرمی کی لہر میں کمی، ہیٹ ویو کا خدشہ بدستور برقرار

پروویژنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ میں گرمی کی شدت میں کمی کے باوجود ہیٹ ویو الرٹ جاری کیا ہے۔

پروویژنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ میں گرمی کی شدت میں کمی کے باوجود ہیٹ ویو الرٹ جاری کیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے سندھ کے مختلف علاقوں میں گرمی میں 4 سے پانچ درجہ کمی کا امکان ظاہر کیا ہے لیکن ہیٹ ویو کا خدشہ بدستور برقرار رہے گا، وسطی اور بالائی سندھ میں 24 مئی سےہیٹ ویو کے خدشہ کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی ہیں.

پروویژنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات نے دادو، جیکب آباد، لاڑکانہ ،سکھر ، خیرپور ، شہید بے نظیر آباد اور دیگر اضلا ع میں پارہ 45 سے 47 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیاہے.

زیریں سندھ ، حیدرآباد ، میرپور خاص، بدین ، عمر کوٹ اور ٹھٹہ ڈسٹرکٹس میں درجہ حرارت 42 سے 44 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے، کراچی کا درجہ حرارت 38 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے، ان علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

درجہ حرارت میں کمی کے باوجود سندھ کے مختلف علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی جس کی وجہ سے پی ڈی ایم اے نے سندھ کے مختلف علاقوں میں گرمی کی شدت کے پیش نظر 24 مئی سے نیا ہیٹ ویو الرٹ جاری کیا ہے، پی ڈی ایم اے سندھ نے گرم موسم کی ممکنہ صورتحال کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

پی ڈی ایم اے سندھ نے کے-الیکٹرک، حیسکو/ سیپکو کے چیف ایگزیکٹیوز کو ہیٹ سٹروک سینٹرز، جنرل ہاسپٹلز اور عام عوام کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی درخواست کی ہے،

فلاحی اداروں کے چیف ایگزیکٹوز کو گنجان آباد علاقوں میں قائم کر دہ ہیٹ سٹروک سینٹرز میں ایمبولینس کی فراہمی یقینی بنانے کی بھی درخواست کی ہے، پی ڈی ایم اے سندھ نے کے ڈبلیو ایس بی اور واسا کے مینیجنگ ڈائریکٹرز سے پانی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے لے کہا ہے۔

HEAT WAVE

climate change

hot weather in pakistan

Tabool ads will show in this div