مسلم لیگ ن کا اوکاڑہ میں جلسہ اچانک ملتوی

جلسے سے مریم اور حمزہ کو خطاب کرنا تھا
May 23, 2022

مسلم لیگ ن کا پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں شیڈول آج کا جلسہ اچانک ملتوی کردیا گیا۔

اوکاڑہ میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز شریف کو خطاب کرنا تھا۔

اوکاڑہ میں موسم کی شدید خرابی کی وجہ سے مسلم لیگ ن کا جلسہ ملتوی کیا گیا، نمائندہ سماء کے مطابق شہر میں شدید بارش کے ساتھ ساتھ ژالہ باری بھی جاری ہے۔

مسلم لیگ ن کے جلسے کیلئے تمام تیاریاں مکمل تھیں، اسٹیج تیار تھا، شرکاء کیلئے کرسیاں بھی لگادی گئی تھیں۔

حمزہ شہباز کا اوکاڑہ جلسے سے خطاب پہلے ہی منسوخ کردیا گیا تھا، مریم نواز اور دیگر رہنماؤں کو رات 8 بجے تک وہاں پہنچنا تھا تاہم اب مکمل طور پر جلسہ ہی ختم کردیا گیا ہے۔

pmln

HAMZA SHAHBAZ

MARYAM NAWAZ SHARIF

Tabool ads will show in this div