رواں سال حج کتنے کا ہوگا، حکومت نے اعلان کردیا

رواں سال 81 ہزار سے زائد افراد حج کرینگے

رواں سال حج 8 لاکھ 50 ہزار روپے کا ہوگا، وزارت مذہبی امور نے سمری وفاقی کابینہ کو بھجوادی۔

نمائندہ سماء کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے فی الحال تخمینہ نہیں ملا تاہم حکومت نے سفارتخانے کی جانب سے ملنے والی معلومات کے مطابق رواں سال حج اخراجات 8 لاکھ 50 ہزار روپے مقرر کئے ہیں۔

وزارت مذہبی امور نے حج اخراجات کی سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کردی، جس کے مطابق رواں سال سرکاری سطح پر حج اخراجات فی کس 8 لاکھ 50 ہزار روپے ہوں گے۔

سمری کے مطابق رواں سال مجموعی طور پر 81 ہزار 132 پاکستانی کریں گے، جن میں تقریباً 32 ہزار سرکاری اور 48 ہزار حجاج پرائیویٹ طور پر فریضۂ حج ادا کریں گے۔

سعودی حکومت کی جانب سے حتمی اخراجات تاحال موصول نہیں ہوئے، جن افراد کے نام قرعہ اندازی میں نکلے انہیں کابینہ سے اخراجات کی منظوری کے بعد مطلع کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق حج کے خواہشمندوں کو تین روز میں تمام اخراجات بینکوں میں جمع کرانے ہوں گے تاکہ انتظامات کو حتمی شکل دی جاسکے۔

پاکستان

HAJJ 2022

HAJJ2022

Tabool ads will show in this div