ملک پر سازش کے تحت غلامانہ ذہنيت مسلط ہوگئی ہے،شہزاد وسيم

سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شہزاد وسیم کا اظہارخیال

Senate Ijlas mein Shahzad Waseem ka khitab aur Faisal Javed ke “Imported Hukumat Namazoor” ke naaray

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر شہزاد وسیم کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کے ذريعے ملک پر غلامانہ ذہنيت مسلط ہوگئی ہے۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہزاد وسيم کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں کوئی حکومت موجود نہیں ہے صرف امپورٹڈ حکومت کا ٹولا مسلط ہے۔

سینیٹرشہزاد وسیم کا کہنا تھا کہ رات کے اندھیرے میں تو ڈاکے پڑتے ہیں مگر اس بار عوامی کے حق حکمرانی کی توہین کی گئی، لانگ مارچ اور جلسے جلوس بھی اسی توہین کا عوامی ردعمل ہے۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک نظریاتی ملک ہے ہم اپنا سر کبھی نہیں جھکائیں گے کیونکہ جب ملک سے نظریہ ختم ہوجائے تو اس ملک کا وجود خطرے میں پڑجاتی ہے۔

شہزاد وسیم کا کہنا تھا کہ عوام کو بیرون ملک سے دھمکی دی گئی اور ان کے سہولت کار یہاں بیٹھے ہیں، ان کے پيٹ 30سال عوام کولوٹ کر بھی نہيں بھرے۔

اپوزیشن لیڈر سینیٹ کا کہنا تھا کہ اس قوم سے متعلق آپ کا اندازہ غلط نکلا ہے ، اس قوم نے لوٹوں کو ہمیشہ کیلئے مسترد کردیا ہے۔

Senate Session

Shahzad Waseem

Tabool ads will show in this div