مضرصحت مشروبات جان کے لیے خطرہ ہوسکتے ہیں

لاہور میں سخت گرمی پیاس کی شدت بڑھ جاتی ہے

لاہورمیں سخت گرمی پیاس کی شدت بڑھ جاتی ہے تاہم مضر مشروبات کا استعمال جان کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔

لاہورسمیت پنجاب بھر میں کم قیمت مشروب جا بجا دستیاب ہیں۔ شہر کے گلی کوچوں، چوک چوراہوں پر بکنے والے سلش،کٹھے میٹھےشربت اور جوس صحت کے لیے خطرناک ہوتے ہیں۔ ہر رنگ میں ہر پھل اورہرذائقے کے نام پرشہر میں زہر بیچا جا رہا ہے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے بتایا گیا کہ ان مشروبات کے استعمال سے گردے کی بیماریوں سمیت ڈائریا اور پیٹ کی دیگر بیماریاں پھیل رہی ہیں۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا کہ ان سب کو میٹھا کرنے کے لیے چینی نہیں بلکہ کیمیکل استعمال کئے جاتے ہیںاور جو رنگ استعمال ہوتا ہے وہ بھی انتہائی غیر معیاری اورمضرصحت ہوتا ہے۔

HEALTH

Tabool ads will show in this div