سجل علی نے احدرضا میرکی خالہ کادل جیت لیا

صباعلی کے لیے سجل کی پوسٹ وائرل

احد رضامیر کی خالہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکرنے کے باعث سجل علی کا نام ایک بارپھرسوشل میڈیاکی زینت بناہوا ہے۔

سجل اور احد کی غیرمصدقہ علیحدگی کے باوجود ان کے مداح آج بھی دونوں کو ایک ساتھ دیکھںا چاہتے ہیں، احد کی علیل خالہ کے لیے سجل کی جانب سے دعائیہ کلمات نے ایک بار پرستاروں کے جذبات کو جگادیا ہے۔

احد رضامیرکی خالہ صبا علی میں کینسر کی تشخیص کے بعد انہوں نے انسٹاگرام پراپنے نئے ہیئر کٹ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ کیموتھراپی سے قبل کروایا گیا ہے۔

پوسٹ پر جہاں صبا کے فالوورزکی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیاگیا وہیں سجل کا کمنٹ بھی دیکھنے والوں کے لیے خوشگوار حیرت کا باعث بنا۔

سجل نے اس مرض کا سامنا کرنے کے لیے صبا کو ہمت واستقامت کی دعا دیتے ہوئے لکھا کہ اللہ آپ کی حفاظت کرے۔

صبا نے بھانجے سے علیحدگی کے باوجود سجل کی اپنے لیے فکرمندی پر شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ اللہ آپ کو اس رحم دلی کا صلہ عطا فرمائے۔

اس سے قبل صبا نے اپنی عیادت کے لیے امریکا پہنچنے والے احد کے ساتھ بھی تصویر شیئرکی تھی۔

شوبزکی اس مقبول ترین جوڑی کے درمیان اختلافات کی خبریں کافی عرصے زیرگردش رہیں تاہم تاحال سجل یا احد کی جانب سے ایسی اطلاعات کی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آئی ۔

علیحدگی کی خبروں سے قبل دونوں کافی عرصے سے ایک ساتھ نہیں دیکھے جارہے تھے حتیٰ کہ احد اور ان کے اہل خانہ سجل کی بہن اداکارہ صبورعلی کی شادی کی تقریب میں بھی نظرنہیں آئےتھے۔

سجل اور احد کی شادی 14 مارچ 2020 کوابوظہبی کے خوبصورت ضیا نورائی جزیرے پر ہوئی تھی جس میں صرف فیملی کے افراد اور شوبز سے سجل کی چند قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔

Tabool ads will show in this div