نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی تشکیل نو کی منظوری

وزیر صحت این سی او سی کی صدارت کریں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی تشکیل نو کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم آفس نے این سی او سی کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ وزیر صحت این سی او سی کی صدارت کریں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق این سی او سی قومی سطح پر صحت عامہ پر معاونت کرے گا۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق متعلقہ وزارتیں و ڈائریکٹوریٹ این سی او سی کی معاونت کرتے رہیں گے۔ این سی او سی سراغ رسانی، نگرانی اور ردعمل میں بھی کردار ادا کرے گا۔ اس کے ذریعے صوبوں کےساتھ ہم آہنگی کو آسان بنانے میں بھی مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ 14 مارچ کو اس وقت کے معاون خصوصی برائےصحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے این سی او سی کو تحلیل کرکے سی ڈی سی میں ضم کرنے کے فیصلہ کی تصدیق کی تھی۔

مارچ کے آخر میں این سی او سی میں بریفنگ دیتے ہوئے اسد عمر نے بتایا تھا کہ وباء کے پھيلاؤ کو ديکھتے ہوئے يہ فيصلہ چند دن پہلےکيا گيا تھا کہ این سی او سی کو بند کردیا جائے گا۔

انھوں نے کہا تھا کہ کرونا سے نمٹنے کيلئے اين سی او سی نے بہترين اقدامات کيے اورتمام صوبوں کو ايک پليٹ فارم پر لانے ميں مدد کی۔

NCOC

Tabool ads will show in this div