شیخ رشید لانگ مارچ کے لیے کب نکلیں گے؟

25 مئی کو دوپہر 2 بجے لانگ مارچ میں شرکت کے لیے لال حویلی سے نکلیں گے، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہا ہے کہ وہ 25 مئی کو دوپہر 2 بجے لانگ مارچ میں شرکت کے لیے لال حویلی سے نکلیں گے۔

ٹوئٹر پر اپنے وڈیو بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ اگر اللہ کو منظور ہوا تو وہ راولپنڈی کی لال حویلی سے 25 مئی کی دوپہر 2 بجے حقیقی آزادی لانگ مارچ میں شرکت کے لیے نکلیں گے۔ لال حویلی پر رکاوٹیں ہوئیں تو کمیٹی چوک سے نکلیں گے، اگر وہاں بھی رکاوٹیں ہوئیں تو چاندنی چوک یا پھر فیض آباد چوک پر اکٹھے ہوں گے۔

حکومت پر تنقید کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ لانگ مارچ کو ناکام بنانے کے لیے 24 گھنٹوں میں 32 افسروں کو تبدیل کیا گیا ہے۔ انشاء اللہ یہ لانگ مارچ کامیاب ہوگا، انہیں الیکشن کی تاریخ دینی ہوگی۔

شیخ رشید نے کہا کہ یہ چور ایف آئی اے اور اے این ایف سے اپنے خلاف مقدمات ختم کرانا چاہتے تھے لیکن سپریم کورٹ نے جو فیصلہ دیا ہے اس سے ان کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں۔ عدالت نے ان کے ناپاک ارادوں کو ختم کیا۔ ان کے لئے 25 مئی کو دن 2 بجے لال حویلی سے نکلیں گے۔

Long march

PTI

IMRAN KHAN

shiekh rasheed

azaadi march

Tabool ads will show in this div