پنجاب اسمبلی کے 25 منحرف ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری

تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان کی رکنیت ختم

الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے 25 منحرف ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان کی رکنیت ختم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔

الیکشن کمیشن نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے ریفرنس پر ارکان کو ڈی سیٹ کرنے فیصلہ دیا تھا۔

الیکشن کمیشن پنجاب اسمبلی کے 20 جنرل نشستوں پر منتخب ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔

خواتین کی مخصوص نشستوں پر 3 اور 2 اقلیتی نشستوں پر ارکان کو ڈی سیٹ کیا گیا ہے۔

صغیر احمد، ملک غلام رسول سنگھا، سعید اکبر خان، محمد اجمل کو ڈی سیٹ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری ہوا ہے۔

عبدالعلیم خان،نذیر چوہان، محمد امین ذوالقرنین کو بھی ڈی سیٹ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے ملک نعمان لنگڑیال، محمد سلمان نعیم، زوار حسین وڑائچ کو بھی ڈی سیٹ کردیا ہے۔

نذیراحمد خان، فدا حسین، زہرہ بتول، محمد طاہر بھی ڈی سیٹ کردیے گئے۔

عائشہ نواز،ساجدہ یوسف، ہارون عمران گِل، عظمیٰ کاردار، ملک اسد علی، اعجاز مسیح بھی ڈی سیٹ ہوگئے۔

محمد سبطین رضا، محسن عطا خان کھوسہ، میاں خالد محمود، مہر محمد اسلم، فیصل حیات بھی ڈی سیٹ ہونے والوں میں شامل ہیں۔

خیال رہے کہ پنجاب کے وزارت اعلیٰ کے انتخاب کے وقت تحریک انصاف کے 25 ارکان اسمبلی نے تحریک انصاف کے امیدوار کے بجائے ن لیگ کے امیدوار حمزہ شہباز کی حمایت کی تھی۔

الیکشن کمیشن نے 20 مئی کو عمران خان کے خلاف بغاوت کرنے والے پنجاب اسمبلی کے 25 ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔

ECP

PTI

Tabool ads will show in this div