مری:باڑیاں ایبٹ آباد روڈ پر ٹریفک حادثہ،5مسافرجاں بحق،22زخمی

خیرہ گلی کے قریب کوسٹر گہری کھائی میں گرگئی

مری کےعلاقے باڑیاں ایبٹ آباد روڈ پر خیرہ گلی کے قریب کوسٹر گہری کھائی میں گرنے سے 5 مسافر جاں بحق ہوگئے۔ حادثے میں 22 مسافر زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق عینی شاہد نے بتایا کہ پیر 23 مئی کو ہونے والا حادثہ دو گاڑیوں کے درمیان ریس لگانے کے باعث پیش آیا۔ زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال مری منتقل کردیا گیا جبکہ شدید زخمیوں کو راولپنڈی کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔

دو بسوں میں تصادم کے بعد ایک بس کھائی میں جاگری جب کہ دوسری کوسٹر سڑک پر الٹ گئی۔

وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے مری کے قریب خیرہ گلی میں ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کی اور زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

ہے۔ وزیر اعلی حمزہ شہباز نے حادثے کے بارے میں رپورٹ طلب کرلی۔

TRAFFIC ACCIDENT

Tabool ads will show in this div