نچ پنجابن کی چوری: بالی ووڈ نے ابرارالحق کو ہی تڑی لگادی
بالی ووڈ کی تازہ چوری کے جواب میں ابرارالحق کی وارننگ پر متعلقہ ادارے کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔
گزشتہ روز دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی فلم ‘جُگ جُگ جیو’ کے ٹریلر میں ابرار الحق کے مشہور گانے ‘نچ پنجابن’ کی نقالی سامنے آنےکے بعد گلوکار نے اپنی ٹویٹ میں اس بات کی نشاندہی کی تھی ۔
Come experience the magic of this one of a kind parivaar and let the emotions envelope you into a group hug! It’s going to be one of the biggest family reunions ever and YOU are invited!💕#JJJTrailer - https://t.co/6tV32H0hJi #JugJuggJeeyo coming to cinemas on 24th June!
— Karan Johar (@karanjohar) May 22, 2022
ابرارنے نچ پنجابن کے کاپی رائٹس فروخت کرنے کی تردید کرتے ہوئے لکھا تھا کہ میں نے کسی بھارتی فلم کو اپنے گانے کے حقوق فروخت نہیں کیے، گانے کے استعمال پر ہرجانے کے لیے کورٹ جانے کا حق محفوظ رکھتا ہوں۔
بالی ووڈ انڈسٹری کے بڑے فلمسازوں میں سے ایک کرن جوہرکی اس فلم میں اپنے گانے کی بلا اجازت استعمال پرابرارنے انہیں ٹیگ کرتے ہوئے کہا تھا کہ کرن جوہر جیسے پروڈیوسر کو میرا گانا کاپی نہیں کرنا چاہیے تھا، یہ میرا چھٹا گانا کاپی کیا گیاہے جس کی ہرگزاجازت نہیں دوں گا۔
I have not sold my song “ Nach Punjaban” to any Indian movie and reserve the rights to go to court to claim damages. Producers like @karanjohar should not use copy songs. This is my 6th song being copied which will not be allowed at all.@DharmaMovies @karanjohar
— Abrar Ul Haq (@AbrarUlHaqPK) May 22, 2022
اس چوری کے جواب میں کرن جوہر کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تاہم کئی بڑٰے انٹرٹینمنٹ لیبلز کو کنٹرول کرنے والی ایجنسی مووی باکس نے ابرارالحق کی ٹویٹ پربیان جاری کیا ہے۔
مووی باکس کا دعویٰ ہے کہ ٹی سیریز کی جانب سے جُگ جُگ جیو میں نچ پنجابن کوشامل کرنے کے لیے باضابطہ طورپر لائسنس دیا گیا ہے۔
Nach Panjaban has been officially licensed for it to be included in the Film “JugJugg Jeeyo” by @TSeries. @karanjohar & @DharmaMovies have the legal rights to use this song in their film and the tweet by @AbrarUlHaqPK earlier today is defamatory and completely unacceptable.
— MOVIEBOX (@1Moviebox) May 22, 2022
ٹویٹ میں الٹاچور کوتوال کو ڈانٹے کے مصداق دھمکی آمیزالفاظ میں کہا گیا ہے کہ، ’ کرن جوہراوردھرما موویز کو یہ گانا اپنی فلم میں استعمال کرنے کا قانونی حق حاصل ہے، اس حوالے سے ابرارالحق کا ٹویٹ توہین آمیز اورمکمل طور پرناقابل قبول ہے’۔
مووی باکس کے اس دعویٰ پر ابرارالحق نے جوابی ٹویٹ میں واضح کیا کہ انہوں نے کسی کو بھی اس گانے کے استعمال کی اجازت کا لائسنس نہیں دیا ہے، اگرکوئی ایسا دعویٰ کرہا ہے تو لائسنس پیش کرے۔
Song “Nach Punjaban” has not been licensed to any one. If someone is claiming it , then produce the agreement. I will be taking legal action.#NachPunjaban
— Abrar Ul Haq (@AbrarUlHaqPK) May 22, 2022
گلوکار نے لکھا کہ وہ قانونی کارروائی کریں گے۔
حال ہی میں بھارتی گلوکارہ کانیکا کپور نے بھی پاکستانی گلوکارہ حدیقہ کیانی کا مقبول ترین گیت بوہے باریاں کی نقالی کی تھی لیکن حدیقہ کی جانب سے نشاندہی پربھارتی گلوکارہ سرے سے یہ ماننے سے ہی انکاری تھیں کہ انہوں نے ایسا کیا۔
ٹائمزآف انڈیا کودیے جانےوالے انٹرویومیں کانیکا کا موقف تھا کہ انہیں علم نہیں تھا کہ ایساکوئی گانا بھی موجود ہے اور انہوں نے کسی کے کام کو کاپی کرنے کی کوشش نہیں کی۔