عمران خان کے مریم سے متعلق بیان پرریشم پھٹ پڑیں

اداکارہ نے سابق وزیراعظم کوکھری کھری سنادیں

سابق وزیراعظم عمران خان کے ملتان جلسے سے خطاب کے دوران مریم نواز سے متعلق بیان کی گونج ابھی تھمی نہیں۔

سوشل میڈیا پرتنقید کا سامنا کرنے والے سربراہ پی ٹی آئی پراداکارہ ریشم نے بھی سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے اس بیان کی مذمت کی ہے۔

عمران خان نے دوران خطاب مریم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا، “مریم نواز نے اپنی تقریرمیں جذبے اورجنون سے اتنی بار میرا نام لیا کہ میں اس کو کہنا چاہتا ہوں کہ مریم! دیکھو تھوڑا دھیان کرو، کہیں تمہارا خاوند ہی ناراض نہ ہوجائے” ۔

معروف شخصیات سمیت سوشل میڈیا پرصارفین کی بڑی تعداد نے عمران خان کےاس بیان کو ناشائستہ قراردیا۔

انسٹاگرام پراس حوالے سے غم وغصے کا اظہارکرنے والی ریشم نے لکھا کہ یہ بات وہ شخص کہہ رہا ہے جو اس سے قبل بھی کہہ چکا ہے کہ عروت کا لباس مردوں کو ترغیب دیتا ہے اور یہ اس پس منظر میں تھا جب ہر دوسرے دن کم عمر بچیاں مردوں کی ہوس کا شکار بن رہی تھیں۔

پاکستان تحریک انصاف کی حمایتی خواتین کے لیے بھی اپنے پیغام میں ریشم نے کہا کہ عمران خان کے جلسوں میں جوق در جوق جانے والی عورتیں نہیں سمجھ پا رہیں کہ انہوں نے خواتین کے لیے ہمیشہ گھٹیا کلمات استعمال کیے اور انہی کی ہم جنس کے بارے میں ان کے لیڈر کی یہ مکروہ رائے دراصل ان خواتین کی بھی تضحیک ہے جو عمران خان اپنا نام نہاد نجات دہندہ سمجھ کر بیٹھی ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت ختم ہونے کے بعد سے عمران خان نے مختلف شہروں میں جلسے کرنے کااعلان کیا تھا اورملتان جلسہ بھی اسی سلسلے کی آخری کڑی تھا۔ سابق حکومت کی جانب سے اگلےلائحہ عمل کااعلان کرتے ہوئے 25 مئی کو حمارچ کا اعلان کیا گیا ہے۔

RESHAM, MARYAM NAWAZ, IMRAN KHAN,

Tabool ads will show in this div