بنگلہ دیش اور بھارت میں سیلاب نے تباہی مچا دی،لاکھوں افراد بےگھر

متعدد افراد ہلاک،لاکھوں بے گھر، ہزاروں ديہات ڈوب گئے
May 22, 2022

بارش اور سيلاب سے بنگلہ ديش اور بھارت ميں درجنوں افراد جان سے گئے جبکہ لاکھوں لوگ بے گھر ہوگئے۔

بنگلہ ديش اور ہندوستان ميں لاکھوں کروڑوں لوگ سیلاب کے زدميں آگئے۔ بہت سے لوگ ہلاک ہوگئے جبکہ بے شماردر بہ در ہوگئے ہيں۔

شمال مشرقی بنگلہ دیش میں گزشتہ 20 برسوں کے دوران آنے والے شدید ترین سیلاب سے بنگلہ ديش کے شمال مشرق ميں 20 لاکھ افراد متاثر ہيں۔

سیلاب صرف بنگلہ دیش میں ہی نہیں بلکہ ہمسایہ ملک بھارت میں بھی آئے، جن کی وجہ علاقائی سطح پر شدید بارشیں اور انتہائی نوعیت کے موسمی حالات بنے۔ مجموعی طور پر ان دونوں ممالک میں اب تک تقریباﹰ 60 ہلاکتوں کی تصدیق کی جا چکی ہے، جن میں سے زیادہ تر بھارت میں ہوئیں۔

بھارت کے شمال مشرق ميں زکی گنج کے سو ديہات سيلاب ميں ڈوب گئے جبکہ مٹی کے تودے گرنے اور بجلياں گرنے سے کئی لوگ ہلاک ہوئے۔ آسام ميں بھی سيلاب کئی لوگوں کی جان لے گيا جہاں کے 3 ہزار 200 ديہات کے ساڑھے 8 لاکھ افراد مشکل ميں ہيں۔

انڈیا

storm

BANGLADESH

Tabool ads will show in this div