ابرار الحق کی کرن جوہرکو قانونی چارہ جوئی کی دھمکی

ابرارالحق کا ایک اور گانا چوری

پاکستانی گلوکار ابرار الحق نے اپنے گانے ‘نچ پنجابن’ کی چوری پر بھارتی فلمساز کرن جوہر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا عندیہ دیا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں ابرار الحق نے کہا کہ انہوں نے اپنے گانے ‘نچ پنجابن’ کے حقوق کسی بھارتی فلم کو فروخت نہیں کئے۔ اس حوالے سے وہ عدالتی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

ابرار الحق نے مزید کہا ہے کہ کرن جوہر جیسے فلم پروڈیوسرز کو اپنی فلموں میں گانے چوری کرکے شامل نہیں کرنے چاہیئیں۔ یہ میرا چھٹا گانا ہے جو بھارتی فلم سازوں نے چوری کیا ہے، جس کی وہ ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔

بھارتی فلم سازوں کی جانب سے پاکستانی گانوں کی نقل نئی بات نہیں لیکن حالیہ چند برسوں کے دوران اس میں بہت اضافہ ہوگیا ہے۔

چند روز قبل ہی بھارفتی گلوکارہ کنیکا کپور نے حدیقہ کیانی کے گیت ‘بوہے باریاں’ کی تال اور اس کے کچھ بول چرا کر گانا ریلیز کیا ہے۔

اسی طرح رواں برس ہی گلوکار شجاع حیدر کے 2017 کے گانے ‘پیرا وے پیرا’ کو چراکر بھارتی گلوکار یاسر ڈیسائی نے نیا گانا بنا ڈالا تھا۔

pakistan music

ibrar ul huqaue

Tabool ads will show in this div