بھارتی ٹی 20 اسکواڈ کی قیادت کے ایل راہل کے حوالے

بھارتی ٹیم کے مستقل کپتان روہت شرما پلئینگ اسکواڈ میں شامل نہیں

بھارتی کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے کے ایل راہل کو ٹیم کا کپتان مقرر کردیا ہے۔

بھارت اور جنوبی افریقا کے خلاف 9 جون سے ٹی 20 سیریز کھیلی جانی ہے۔ 5 میچز کی سیریز کے لئے بھارتی ٹیم نے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

ہوم سیریز کی بدولت گھر کی شیر بھارتی ٹیم کے کئی اہم کھلاڑیوں کو آرام کو موقع دیا گیا ہے، بھارتی ٹیم کے مستقل کپتان روہت شرما، سابق کپتان ویرات کوہلی، پیسر جسپریت بمرا اور محمد شامی پلئینگ اسکواڈ میں شامل نہیں جب کہ بھارتی ٹیم کی قیادت کے ایل راہل کو سونپی گئی ہے۔

پروٹیاز کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے بھارتی اسکواڈ کے ایل راہل، رتراج گائیواڈ، ایشان کشن، دیپک ہدا، شریاس ایئر، رشب پنت، دنیش کارتک، ہاردک پانڈیا، ونکتیش ایئر، ویزوندرا چیہل، کلدیپ یادیو، اکشر پٹیل، روی بشونی، بھونیشور کمار، ہرشل پٹیل، ایویش خان، عشردیپ سنگھ اور عمران ملک پر مشتمل ہے۔

بھارتی کرکٹ نے انگلینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ کے لیے بھی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔

انگلینڈ کے خلاف میچ کے لئے بھارتی اسکواڈ کے کپہتان روہت شرما، کے ایل راہل، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایئر، ہنوما ویہاری، چتیشور پجارا، رشب پنت، کے ایس بھرت، رویندرا جدیجا، روی چندرن ایشون، شاردل ٹھاکر، محمد شامی، جسپریت بمرا، محمد سراج، امیش یادیو اور پراسیدھ کرشنا شامل ہیں۔

indian cricket team

Tabool ads will show in this div