نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں 4 سینئر کھلاڑی بھی طلب

چیف سلیکٹر محمد وسیم عوام کا پریشر برداشت نہ کرسکے
May 22, 2022

لاہور میں 16 مئی سے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں کنڈیشننگ کیمپ جاری ہے۔

چیف سلیکٹر محمد وسیم نے سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد نظر انداز چار قومی کھلاڑیوں کو 26 مئی کو نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر طلب کرلیا۔

عمر اکمل، حارث سہیل، شرجیل خان اور صہیب مقصود طلب کرنے والے کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

چاروں سینئر کرکٹر 26 مئی کو چیف سلیکٹر کی زیر نگرانی چاروں کرکٹرز سخت گرمی میں فٹنس ٹیسٹ دیں گے۔

اس سے قبل ان کھلاڑیوں کو 16 مئی سے جاری کیمپ کا حصہ نہیں بنایا گیا تھا۔ 60 کرکٹرز میں عمر اکمل، حارث سہیل، صہیب مقصود اور شرجیل خان کا نام شامل نہ ہونے ہر شائقین کرکٹ نے سوشل میڈیا پر تنقید کی تھی۔

دوسری جانب اچانک فٹنس ٹیسٹ کےلیے طلب کئے جانے پر مذکورہ کھلاڑی بھی پریشان ہیں۔ کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ کیمپ کا حصہ نہ بنانے کے بعد سخت گرمی میں فٹنس ٹیسٹ سمجھ سے بالاتر ہے۔

Pakistan Cricket Board

Tabool ads will show in this div