مسلم لیگ ن کے منحرف رکن پنجاب اسمبلی فیصل نیازی مستعفی

فیصل نیازی نے اپنا استعفیٰ اسپیکر کے چیمبر میں جمع کرادیا
May 22, 2022

مسلم لیگ (ن) کے منحرف رکن پنجاب اسمبلی نے فیصل نیازی اسمبلی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔

مسلم لیگ (ن) کے منحرف رکن پنجاب اسمبلی فیصل نیازی نے اپنا استعفیٰ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے چیمبر میں جمع کرادیا۔

فیصل نیازی کا کہنا تھا کہ وہ بہت پہلے ہی مسلم لیگ (ن) سے اپنی راہیں الگ کرچکے تھے تاہم اب مزید اس جماعت کے ساتھ نہیں رہ سکتے، ان کا اب مسلم لیگ (ن) کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔

2018 کے عام انتخابات میں فیصل خان نیازی خانیوال سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 209 سے کامیاب ہوئے تھے تاہم بعد ازاں وہ اپنی پارٹی سے منحرف ہوگئے تھے۔

پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے ارکان کی تعداد 165 تھی ، فیصل نیازی کے استعفے کے بعد اب یہ تعداد 164 ہوگئی ہے تاہم فیصل نیازی کے علاوہ مولانا غیاث الدین، جلال شرقپوری اور نشاط احمد ڈاھا بھی 2020 سے مسلم لیگ (ن) کا ساتھ چھوڑ چکے ہیں۔

PML N

MPA Faisal Niazi

Tabool ads will show in this div