حکومت تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے نمٹنے کےلیے سرگرم

وزیراعلیٰ پنجاب نے امن وامان سے متعلق اہم اجلاس کل طلب کرلیا

وفاقی اور پنجاب حکومت تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے نمٹنے کےلیے سرگرم ہوگئے۔

لانگ مارچ سے متعلق حتمی فیصلے کےلیے وزيراعظم شہبازشريف سابق صدر آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان سے دوبارہ ملاقات کريں گے۔

اس سے قبل آصف زرداری نے اہم شخصيت سے ملنے کے بعد وزيراعظم سے ملاقات کی تھی،ذرائع کے مطابق شہبازشريف اور آصف علی زرداری آئینی مدت پوری کرنے کے حق میں ہیں جبکہ نوازشريف اور مريم نواز فوری انتخابات کرانے کے خواہش مند ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے بھی امن وامان سے متعلق اہم اجلاس کل طلب کرلیا۔اجلاس میں آئی جی پنجاب لانگ مارچ کے حوالے سے بريفنگ ديں گے اور امن وامان کی صورتحال پر بھی غور کيا جائے گا۔

واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 25 مئی کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کردیا ہے۔

پشاور میں تحریک انصاف کور کمیٹی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں 25 مئی کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرنے کافيصلہ کیا گیا ہے۔

عمران خان نے عوام سے اپیل کی ہے وہ 25 مئی کو اسلام آباد پہنچیں جہاں وہ دوپہر 3 بجے ان سے سرینگر ہائی وے پر ملیں گے۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ جتنی دیر اسلام آباد میں رہنا پڑے گا، رہیں گے، مطالبہ صرف یہ ہے کہ الیکشن کی تاریخ دی جائے اور اسمبلیاں تحلیل کی جائیں۔

cm punjab

PM Nawaz Sharif

Tabool ads will show in this div