راحت فتح علی خان کا نیا فلمی گانا ریلیز

4 منٹ سے زائد دورانیے کے گانے کو ملک عقیل اور مائرہ بنگش پر فلمایا گیا ہے۔

معروف گلوکار استاد راحت فتح علی خان کا پاکستانی فلم کے لیے گایا گیا گانا ریلیز ہوگیا ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کروڑوں لوگوں میں مقبول معروف گلوکار استاد راحت فتح علی خان کا پاکستانی فلم ‘تھوڑی سیٹنگ تھوڑا پیار’ کے لئے گایا گانا ‘فضاؤں میں’ 20 مئی کو ریلیز کیا گیا۔

4 منٹ سے زائد دورانیے کے گانے کو ملک عقیل اور مائرہ بنگش پر فلمایا گیا ہے۔

راحت فتح علی خان کے گائے گانے کو سوشل میڈیا پر خاصا سراہا جارہا ہے ، اس کے علاوہ گانے کی پکچرائزیشن بھی خاصی پسند کی جارہی ہے۔

‘تھوڑی سیٹنگ تھوڑا پیار’ کے ہدایت کار فیاض ادریس ہیں جو امریکا کی معروف نیویارک فلم اکیڈمی سے فارغ التحصیل ہیں۔ فلم کو 2020 میں ریلیز کیا جانا تھا لیکن کورونا وبا کے باعث اس کی ریلیز کم و بیس 2 سال تاخیر کا شکار ہوگئی۔

فلم میں ملک عقیل اور مائرہ بنگش کے علاوہ سعیدہ امتیاز ، نعمان حبیب، ماہ نور ملک اور لیلیٰ زبیری نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

music

RAHAT FATEH ALI

pakistan music

thori setting thora pyar

Tabool ads will show in this div