اليکشن تب ہوگا جب ہم چاہيں گے،مريم اورنگزيب

الیکشن کرانے کا آئینی اختیار ہمارا ہے،وزیراطلاعات
May 22, 2022

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ الیکشن کرانے کا آئینی اختیار اب ہمارا ہے، جو مرضی کريں اليکشن تب ہوگا جب ہم چاہيں گے۔

سماء سے خصوصی گفتگو میں مریم ريم اورنگزيب کا کہنا تھا کہ عمران خان حکومت ميں تھے تو اليکشن کيوں نہيں کرائے، کرسی سے اترتے اسمبلی تحليل کرکے عوام ميں آتے۔

مريم اورنگزيب کا کہنا تھا کہ خونی مارچ کا اعلان کرکے آئيں گے تو ان کی بھول ہے کہ انہيں آنے ديا جائے گا، ہر وہ اقدام کيا جائے گا جس سے عوام کو ان کے شر سے بچايا جائے۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ہر آئينی طريقہ اپنائيں گے مگر مارچ خونی نہيں ہونے ديں گے، فوج کو بلانے کے ليے بھی مشاورت کريں گے۔

مريم اورنگزيب کا کہنا تھا کہ یہ پُرمن احتجاج نہیں خونی مارچ ہے، ان کا ارادہ ہی ملک میں افرا تفری پھیلانا ہے، لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے مشاورت کریں گے۔

PML N

MARYAM AURANGZAIB

Tabool ads will show in this div