عمران خان کی خانہ جنگی کرانے کی کوشش ناکام ہوگی،شہباز شريف

عمران خان اپنے دور میں انتقامی کارروائیوں میں مصروف رہے، شہبازشریف
May 22, 2022

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ملک میں خانہ جنگی کرانے کی کوشش ناکام ہوگی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اپنے دور حکومت میں گالم گلوچ کے علاوہ فرصت نہيں تھی کیونکہ عمران خان کو گالم گلوچ کے علاوہ کچھ نہیں آتا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے دور اقتدار میں ترقیاتی کاموں کی بجائے مخالفین کوجیلوں میں پہنچانے میں مصروف رہے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہمارے معاشرے کو تباہ کرديا، جو انہوں نے زبان استعمال کی سارے پاکستانيوں کے سر شرم سے جھک گئے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب ميں کوٹ لکھپت جيل آيا تو عمران خان لاہور ميں تھا، عمران خان نے حکم ديا کہ شہباز شريف کو زمين پر سلاؤ، ميں زمين پر سوگيا،ميری کمر ميں درد ہوگيا۔

انہوں نے کہا کہ عمران نيازی دن رات نيب پر سوار رہتا تھا، عمران خان نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچايا اسے خميازہ بھگتنا پڑے گا۔

شہباز شريف کا کہنا تھا کہ کڈنی اينڈ ليور انسٹيٹو ٹ سے متعلق فيصلے کرلئے گئے ہيں کیونکہ اسپتال کو پچھلے دنوں نقصان پہنچايا گيا، جو باہر علاج کراتے ہيں وہ بھي يہاں علاج کراسکيں گے۔

ShahbazSharif

PM Nawaz Sharif

Tabool ads will show in this div