ٹائیگر شروف 10 سالہ پاکستانی بچے سے ملنے کے خواہشمند

10 سالہ سبحان بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف کا مداح ہے اور ان ہی کی فلمیں دیکھ کر ڈانس سیکھا۔

بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف نے ایک 10 سالہ پاکستانی بچے سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

چند روز قبل بلوچستان کے علاقے کیچ کے گاؤں دیگاری کاہن سے تعلق رکھنے والے 10 سالہ بچے سبحان سہیل کی وڈیو وائرل ہوئی تھی۔

10 سالہ سبحان بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف کا مداح ہے اور ان ہی کی فلمیں دیکھ کر ڈانس سیکھا۔

سبحان کے والد سہیل اسماعیل کا کہنا ہے کہ سبحان نے ڈانس نہیں سیکھا ، یہ اس کا شوق تھا جو اسے فلمیں اور موبائل فون دیکھ کر ہوا۔

سہیل اسماعیل کا کہنا ہے کہ سبحان بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف کا مداح ہے اور ان ہی کی فلمیں دیکھ کر ڈانس کرنا سیکھا ہے۔

سبحان کی وڈیو دیکھ کر ٹائیگر شیروف نے بھی بچے سے ملنے کی خواہش ظاہر کی، اپنی ٹوئٹ میں ٹائیگر شروف نے کہا کہ امید ہے کہ کسی دن اس سے ملاقات ہو جائے گی۔

عرب نیوز سے بات کرتے ہوئے سبحان سہیل نے ٹائیگر شروف کے لیے پیغام بھیجا کہ اسے بہت خوشی ہے کہ انہوں نے ملنے کی خواہش کا اظہارکیا، وہ بھی ٹائیگر شروف سے ملنا چاہتا تھا۔

BOLLY WOOD

tiger sheroof

balochistan people

Faisal Baloch May 23, 2022 08:19pm
#Subhan_Sohail_Baloch My Brother im seen this news internet we all very happy thank you all...
Tabool ads will show in this div