سلمان خان کی فلم سے ان کے بہنوئی ہی آؤٹ

آیوش کی پروڈکشن ٹیم سے کچھ معاملات پر اختلافات تھے

بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کی آئندہ فلم کبھی عید کبھی دیوالی سے ان کے بہنوئی ایوش شرما ہی آؤٹ ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی فلم کبھی عید کبھی دیوالی کی شوٹنگ حال ہی میں شروع ہوئی ہے۔ اس فلم میں ان کے بہنوئی ایوش شرما اور قریبی دوست کے بیٹے ظہیر اقبال بھی اہم کردار ادا کررہے تھے۔

ایوش شرما کو بالی ووڈ میں سلمان خان نے ہی متعارف کرایا تھا، اہوش شرما آخری مرتبہ سلمان خان ہی کی فلم انتم دی فائنل ٹروتھ میں نظر آئے تھے ، جس کے بعد اب وہ اور سلمان خان کبھی عید کبھی دیوالی میں ایک ساتھ نظر آنے والے تھے۔

رپورٹس کے مطابق آیوش کو فلم کی پروڈکشن ٹیم سے کچھ معاملات پر اعتراضات تھے جو بڑھتے بڑھتے شدید ہوگئے ، جس کے بعد انہوں نے فلم ہی چھوڑ دی۔

سلمان خان کی فلم میں ایوش شرما کے ساتھ ظہیر اقبال بھی اہم کردار ادا کررہے تھے، ظہیر اقبال سلمان خان کے بچپن کے دوست کے بیٹے ہیں ، تاہم اب ظہیر اقبال بھی فلم کا حصہ نہیں ہیں اور ان کی جگہ دوسرا اداکار شامل کیا جائے گا۔

Salman Khan

BOLLY WOOD

Tabool ads will show in this div