گوگل کا ڈوڈل گاما پہلوان کے نام

گاما پہلوان کوناقابل شکست رہنے پر رستمِ زماں بھی کہا جاتا ہے

معروف سرچ انجن گوگل نے آج بروز اتوار 22 مئی کو اپنا ڈوڈل برصغیر کے نامور پہلوان غلام محمد بخش عرف گاما پہلوان کے نام کیا ہے۔

گاما پہلوان کے 144 ویں یوم پیدائش پر دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال کیے جانے والے سرچ انجن گوگل کی جانب سے اپنے لوگو کی جگہ گاما پہلوان کا ڈوڈل بنا کر اُنہیں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

غلام محمد بخش بٹ عرف ‘گاما پہلوان’ بائیس مئی 1878 کو بھارت کے شہر امرتسر میں پیدا ہوئے تھے، وہ 52 سال تک ریسلنگ میں ناقابل شکست رہے تھے، انہیں گزشتہ صدی کا کامیاب ترین ریسلر کہا جاتا تھا۔

گاما پہلوان نے کیریئر میں چھوٹی بڑی پانچ ہزار باوٹس لڑی تھیں، آزادی سے قبل گاما پہلوان کو ہندوستان کا عظیم ترین پہلوان کہا جاتا تھا، جبکہ آزادی کے بعد وہ پاکستان منتقل ہوگئے تھے۔

اس کے علاوہ گاما پہلوان کے بھتیجے بھولو پہلوان بیس سال تک پاکستان کے قومی چیمپئن رہے۔ پاکستان کی آزادی کے موقع پر 1947 میں گاما پہلوان کا خاندان امرتسر سے لاہور کے علاقے موہنی روڈ پر منتقل ہو گیا تھا۔

گاما پہلوان 23 مئی 1960 کو اس دنیا سے رخصت ہو گئے تھے اور انہیں لاہور کے پیر مکی مزار کے قریب قبرستان میں دفن کیا گیا۔

واضح رہے کہ گاما پہلوان کو ناقابل شکست رہنے پر رستمِ زماں بھی کہا جاتا ہے۔ انہوں نے اپنے 50 سالہ کیریئر میں 400 سے زائد کشتیاں جیتیں۔

indian

Sports action

Pakistan Latest News

GAMA PEHLWAN

Tabool ads will show in this div