دن دیہاڑے 10 ویں جماعت کی طالبہ اغوا

طالبہ پرچہ دے کر گھر آرہی تھی

لاہور کے علاقے شاد باغ سے 10 ویں جماعت کی 17 سالہ طالبہ کو اغوا کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق 17 سالہ طالبہ بھائی کے ہمراہ امتحان دینے کے بعد واپس گھر جا رہی تھی کہ 4 مسلح اغواء کاروں نے انہیں راستے میں گاڑی کی سائیڈ کرکے روکا اور لڑکی کو زبردستی گاڑی میں بٹھا کر اغوا کرکے لے گئے۔

واردات کی موصول سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق لڑکی بھائی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر گھر جا رہی تھی کہ سفید رنگ کی گاڑی تعاقب کرتے ہوئے ان کے پاس آگئی۔

طالبہ کے اغواء کے واقعہ کی سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سفید رنگ کی کار نے موٹر سائیکل سوار کو پہلے روکا اور پھر اس پہ سوار لڑکی کو زبردستی اتار کر گاڑی میں بیٹھایا۔

دوران اغواء ملزمان ن موٹر سائیکل سوار بھائی کی جانب سے کی جانے والی مزاحمت پر اس کو تھپڑ بھی مارتے ہیں اور چلے جانے کا اشارہ کرتے ہیں۔

کارروائی کے بعد اغواء کار باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔ متاثرہ اہل خانہ کی مدعیت میں پولیس کی جانب سے طالبہ کے اغواء کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور لرکی کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

kidnap

crimes

ABDUCT

LAHORE.

Tabool ads will show in this div