حج اخراجات 7 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ نہیں ہوں گے

حج اخراجات بڑھانےکی ذمہ دارگزشتہ حکومت ہے

وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کا کہنا ہے کہ اس سال حج اخراجات 7 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ نہیں ہوں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر مذہبی امور نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی حکومت نے حج اخراجات 9 لاکھ 49 ہزار روپے تک پہنچائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت نے حج اخراجات کا اعلان نہیں کیا مگر کوشش کریں گے کہ حج اخراجات 9 لاکھ روپے سے کم کریں۔

وفاقی وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ رواں سال حج اخراجات 7 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ نہیں ہوں گے۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور کے مطابق منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں بھی بہترین سہولیات عازمین حج کو ملیں گی، اس مرتبہ سعودی حکومت تمام ممالک کیلئے یکساں پالیسی کا اعلان کرے گی۔

hajj

Tabool ads will show in this div