سیاسی لحاظ سے عمران خان ایک لاش ہے، مولانا فضل الرحمان

پشاور میں جلسے سے خطاب

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ سیاسی لحاظ سے عمران خان ایک لاش ہے۔

پشاور میں جلسے سے خطاب کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں پی ٹی آئی کی حکومت کو زبردستی مسلط کیا گیا، اسرائیل کو تسلیم کرانے کی کوشش کی گئی، عمران حکومت نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات چھیڑی تھی، عمران خان اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے مہم میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ تھے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ جے یو آئی نے اسلام اور حرمت رسالتﷺ کاعلم بلند رکھا ہے، پہلے اپنی شکل دیکھو پھر ریاست مدینہ کی بات کرو، مجھے گالی دیتے رہتے ہو برداشت کرتا ہوں لیکن ناموس رسالتؐ پر برداشت اور تحمل کی حدیں ختم ہوجاتی ہیں، برطانیہ میں پی ٹی آئی کا صدر ہنگامہ کرانے مدینہ منورہ آیا تھا۔

عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ نے کہا کہ عمران خان نااہل ہوچکے، اب ذہنی مریض ہونے کی تصدیق ہونا باقی ہے، سیاسی لحاظ سے عمران خان ایک لاش ہے، لاش پر کروڑوں لوگ بھی کھڑے ہوجائیں تو لاش ہی رہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین پر عمران خان کو سیاسی لحاظ سے دفن کریں گے، پاکستان اب تمہارا سیاسی قبرستان بنے گا۔

IMRAN KHAN

fazlur rehman

FAZL UR REHMAN

Tabool ads will show in this div