پنجاب: ایک ساتھ 46 افسران کے تقرر و تبادلے
گریڈ 21 کے سید طاہر سیکریٹری محتسب پنجاب تعینات
پنجاب حکومت نے ایک ہی دن میں ڈپٹی کمشنرز سمیت دیگر 46 افسران کے تقرر و تبادلے کردیئے، گریڈ 21 کے سید طاہر سیکریٹری محتسب پنجاب تعینات کردیئے گئے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے ہفتہ 21 مئی کو مختلف شہروں کے 46 افسران کے تقرر و تبادلے کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گوجرانوالہ، سرگودھا، سیالکوٹ، چکوال، ملتان، گجرات، ڈی جی خان، رحیم یار خان اور مظفر گڑھ کے ڈپٹی کمشنرز کو تبدیل کردیا گیا ہے۔
پنجاب حکومت نے گریڈ 21 کے سید طاہر کو سیکریٹری محتسب پنجاب تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔