ناقدین کو عمر شریف کی بیوہ زرین غزل کا جواب

زرین غزل کے میک اپ کرنے پر تنقید کی جارہی تھی

لیجنڈ کامیڈین عمر شریف کی بیوہ زرین غزل نے ناقدین کو کہا ہے کہ میک اپ بھی کروں گی اور ویڈیوز بھی اپ لوڈ کروں گی، کسی کے کہنے سے نہیں چھوڑوں گی۔

لیجنڈ کامیڈین عمر شریف گزشتہ برس انتقال کرگئے تھے۔ ان کی اہلیہ زرین غزل سوشل میڈیا پر خاصی فعال ہیں، عام طور پر زرین غزل بن سنور کر ویڈیو بناتی اور اپ لوڈ کرتی ہیں، جس پر ناقدین کی جانب سے کڑی تنقید کی جارہی ہے۔ زرین عمر نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے تنقید کرنے والوں سے سخت سوال کئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر 8 منٹ سے زائد دورانیے کی اس ویڈیو میں زرین غزل نے اپنے ناقدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ عمر شریف مرحوم کے سوگ سے متعلق بات کررہے ہیں وہ ان سے پوچھنا چاہتی ہیں کہ کتنا عرصہ اور کس طرح سوگ منانا چاہئے؟، کیا میں کالا جوڑا پہن کر بیٹھ جاؤں، میں روتی رہوں سب کے سامنے، ہم ایسے کیوں ہیں کہ کسی کو خوش دیکھ کر ہمیں تکلیف اور دکھی دیکھ کر خوشی کیوں ہوتی ہے۔

زریں غزل نے کہا کہ عمر شریف سے ان کی شادی کو 20 سال ہوگئے جبکہ ہم ایک دوسرے کو اس سے بھی پہلے سے جانتے تھے، لوگ عمر شریف کے ڈرامے دیکھ کر ہنستے ہیں لیکن میں تو ان کے ساتھ روز ہنستی مسکراتی تھی، عمر شریف گھر سے باہر نکلتے ہوئے موبائل اور گھڑی کے علاوہ مجھے اپنے ساتھ لے جانا کبھی نہیں بھولتے تھے۔

زرین غزل نے مزید کہا کہ عمر شریف جتنے اچھے فنکار تھے اس سے زیادہ اچھے انسان اور شوہر تھے، جس نے مجھے اتنی عزت اور پیار دیا ہو، اس کیلئے کیا میرا سوگ ایک مہینے یا ایک سال کیلئے ہوگا؟، میں 20 سال بھی ان کی جدائی کا غم مناؤں تو کم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے عمر شریف سے پہلے اس دنیا سے جانا تھا، میں ان کے کندھوں پر جانا چاہتی تھی، ہمارا رشتہ عام میاں بیوی جیسا نہیں تھا، ہم دوست تھے، ان کا پروڈکشن ہاؤس بھی میں سنبھالتی تھی۔

مرحوم کی بیوہ نے اپنے ناقدین کو مزید کہا کہ عمر شریف نے مجھے ملکہ بنا کر رکھا لیکن میں ان کی کنیز بن کررہی، میں جس تکلیف میں ہوں وہ بتا ہی نہیں سکتی کیونکہ میری زندگی عمر شریف کے گرد گھومتی تھی، ہم سب کو ایک دن جانا ہے اور اللہ کی رضا پر راضی ہونا ہے، آج عمر گئے کل میں بھی چلی جاؤں گی، وہ جنت میں بھی میرے ساتھی ہوں گے۔

زرین غزل کا یہ بھی کہنا تھا کہ میرے لئے سب سے زیادہ ضروری ہے کہ عمر شریف کے کاموں کو جاری رکھوں، میں عمر شریف جیسے فلاحی کام نہیں کرسکتی لیکن مجھ سے جتنا ہوسکتا ہے وہ کررہی ہیں۔

تنقید کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے زرین غزل نے کہا کہ میک اپ تو میں کروں گی، آپ کے کہنے سے میں یہ سب نہیں چھوڑوں گی، میں جو کچھ کررہی ہوں وہ عمر شریف کو ان کی زندگی میں ہی پتہ تھا، میں ایسی ہی ہوں، ان چیزوں سے نکلیے، یہ سوگ نہیں، میں میک اپ بھی کروں گی، اچھے کپڑے بھی پہنوں گی اور سوشمل میڈیا پر تصویریں اور ویڈیوز بھی پوسٹ کروں گی کیونکہ مجھے یہ سب اچھا لگتا ہے۔ انہوں نے ناقدین کو مشورہ دیا کہ لوگوں کی خوشیوں میں خوش رہنا سیکھئے۔

UMAR SHARIF

omar SHARIF

ZAREEN OMAR

AMEERUL hasan May 25, 2022 06:17pm
WElDone BILKUL THEEK KAHA AAPNE.Log Kisi ko Khush nahi dekh sakte.
Tabool ads will show in this div