این اے 240 ضمنی انتخاب: پیپلزپارٹی نے امیدوار کا اعلان کردیا

ناصر رحیم لودھی پی پی امیدوار ہوں گے، وقار مہدی

این اے 240 کے ضمنی انتخاب کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین نے امیدوار کا اعلان کردیا۔

جنرل سیکریٹری پیپلزپارٹی سندھ وقار مہدی کہتے ہیں کہ این اے 240 کے ضمنی انتخاب میں ناصر رحیم لودھی پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے امیدوار ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین این اے 240 ضمنی انتخاب میں بھرپور حصہ لے گی، جس کیلئے ناصر لودھی کو ٹکٹ جاری کردیا گیا ہے۔

این اے 240 پر ضمنی انتخاب 16 جون کو ہوگا، یہ نشست ایم کیو ایم پاکستان کے اقبال محمد علی کے 19 اپریل کو انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔

MQM Pakistan

PPP PARLIAMENTARIN

NA 240 BYE ELECTION

Tabool ads will show in this div