سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر جاپہنچی

سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 39 ہزار 300 روپے ہوگئی

مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 4 ڈالر بڑھ کر ایک ہزار 814 ڈالرز ہوگئی ہے۔

بین الااقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کا اثر پاکستان کے صرافہ بازاروں پر بھی پڑا ہے۔ جس کے بعد سونے کی قیمت ملکی ترایخ کی نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچی ہے۔

ہفتے کے روز سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 39 ہزار 300 روپے جب کہ 10 گرام سونا 514 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 19 ہزار 427 روپے کا ہوگیا۔

سونے کے برعکس مقامی صرافہ بازاروں میں چاندی کی قیمت میں استحکام دیکھا گیا اور فی تولہ قیمت ایک ہزار 570 اور 10 گرام چاندی کی قیمت ایک ہزار 346 روپے پر برقرار رہی۔

Gold Price

Gold rates

Tabool ads will show in this div