کیاعامرلیاقت کی زندگی میں پھر’کوئی’ آگیا؟

خاتون کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو وائرل

تیسری اہلیہ کے ساتھ علیحدگی کے خبروں کے بعد مختلف حوالوں سے سوشل میڈیا پرزیربحث رہنے والے عامرلیاقت کی تازہ ویڈیو نے انہیں ایک بارپھرمتنازع بنادیا ہے۔

عامرلیاقت حسین نے طوبیٰ انورسے خلع کی خبرمنظرعام پرآتے ہی 10 فروری کو انسٹاپوسٹ میں اپنی تیسری شادی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا تھاکہ انہوں نے گزشتہ رات نجیب الطرفین سادات گھرانے کی 18 سالہ لڑکی دانیہ شاہ سے شادی کی جس کا تعلق لودھراں سے ہے۔

تاہم یہ شادی چند ماہ بھی نہ چل سکی اور دونوں میں سنگین اختلافات سامنے آئے، دانیہ نے عامر لیاقت پر سنگین الزامات عائدکرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ شوہر کئی کئی روزتک انہیں کمرے میں بند رکھتے، ساری ساری رات جگاتے اور کھانا تک نہیں دیتے تھے، انہیں بہت ذلیل و خوار کیا گیا کہ لگنے لگا تھا وہ کسی گناہ کی سزا کاٹ رہی ہیں۔ دانیہ نے یہ بھی کہا کہ عامر لیاقت آئس اور کوکین کا نشہ کرتے تھے، ان سے بیرون ملک بھیجنے کے لیے فحش ویڈیوز بنانے کا مطالبہ کرتے اورانہیں غیر محرم مرد حضرات کے سامنے آنے کا کہتے تھے اورانکارپرکمرے میں بند کردیا جاتا تھا۔

بعد ازاں دانیہ نے عامرلیاقت کی انتہائی ذاتی نوعیت کی ویڈیو بھی لیک کی، سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کے ساتھ ساتھ عامرلیاقت کو ذہنی صحت سے متعلق مسائل کا شکار قرار دیتے ہوئے ان سے اظہار ہمدردی بھی کیا۔

عامرلیاقت کی جانب سے ردعمل میں اپنی سابق بیویوں سے معافی مانگتے ہوئے ملک چھوڑنے کا اعلان کیا گیا لیکن فی الحال ان کی تازہ ویڈیو نے صارفین کو نیا موضوع فراہم کردیا ہے۔

وائرل ہونے والی اس ٹک ٹاک ویڈیومیں عامرلیاقت کسی خاتون کے ساتھ موجود ہیں اور دونوں جن ڈائیلاگز پرایکٹنگ کررہے ہیں وہ انہیں مزید متنازع بنارہے ہیں۔

ویڈیو دیکھنے والے سوشل میڈیا صارفین نے تبصروں میں ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے عامرلیاقت اب اس خاتون سے چوتھی شادی کریں گے۔

دوسری جانب مختلف انٹرٹینمنٹ سائٹس پردستیاب یہ ویڈیو عامر لیاقت کے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر موجود نہیں۔

AAMIR LIAQUAT HUSAIN

DANIA SHAH,

Tabool ads will show in this div