آسٹریلیا میں عام انتخابات،لیبرپارٹی اور آسٹریلین لیبرل پارٹی میں سخت مقابلہ

تقریباً1 کروڑ72 لاکھ 28 ہزارسےزائدرجسٹرڈووٹرز نےاپنا حق راۓ دہی استعمال کیا

آسٹریلیا کی تمام ریاستوں میں عام انتخابات پر ووٹنگ کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔

آسٹریلیا میں عام انتخابات میں لیبرپارٹی اورآسٹریلین لیبرل پارٹی میں سخت مقابلہ ہے۔

انتخابی عمل میں پرامن انداز میں تقریباً 1 کروڑ 72 لاکھ 28 ہزار سے زائد رجسٹرڈووٹرز نےاپنا حق راۓ دہی استعمال کیا۔

آسٹریلیا کی 6 ریاستوں نیوساؤتھ ویلز، وکٹوریہ، کوئنزلینڈ،ویسڑن آسٹریلیا، ساؤتھ آسڑیلیا اورتسمانیہ کےعلاوہ آسٹریلیا کیپیٹل ٹیرٹری اور ناردرن ٹیرٹری میں 500 سے زائد ارلی ووٹنگ سینٹر اور 7 ہزار سے زائد سینٹرز میں لوگوں نے ووٹ ڈالے۔

ایوان زیریں اورسینٹ کےامیدواروں کے چناؤ کے لیے حکومت نے بہترین انتظامات کیے تھے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا دنیا کے ان چند ممالک میں سے شامل ہےجہاں ووٹ کاسٹ کرنا قانونی طور پر فرض ہے اور بلا جواز ووٹ نہ ڈالنے پرجرمانہ عائد ہوجاتا ہے۔

AUSTRALIA ELECTIONS

Tabool ads will show in this div