کیا آپ اپنے کانوں کی مدد سے تصویر کھینچ سکتے ہیں؟

جاپان کی 37 سالہ خاتون نے سب کو حیرت میں ڈال دیا

ایسا سننے میں لگتا تو عجیب ہے مگر یہ ایک حقیقت ہے کہ جاپان میں ایک لڑکی ایسی بھی ہے جو اپنے کانوں کو ایسے موڑتی ہے کہ سیلفی اسٹیک اس میں فٹ ہوجاتی ہے اور وہ بغیر ہاتھوں میں تھامے اپنی تصاویر با آسانی بنا لیتی ہے۔

حقیقی دنیا کی یہ حقیقی ایلسٹی گرل چھتری پکڑنے کیلئے بھی اپنے کانوں کا استعمال کرتی ہے۔ جاپانی خاتون اپنے کان کی لوب کو ایسا پھیلاتی ہے کہ وہ چھتری یا سیلفی اسٹک جیسی چیزوں کے گرد اپنے آپ کو لپیٹ لیتے ہیں۔

ٹوکیو سے تعلق رکھنے والی 37 سالہ خاتون کا نام ایومی تاکاڈا ہے، ایومی کے مطابق انہیں اپنے کانوں کی لچک کا اندازہ اس وقت ہوا جب وہ اسکول میں تھی۔

گئے دنوں کا ذکر کرتے ہوئے ایومی نے بتایا کہ وہ بارش کا دن تھا، اور وہ ہاتھوں میں بہت ساری اشیا تھامے ہوئی تھی، اس لیے اس نے تیسرے ہاتھ کی طرح چھتری کو اپنے کان سے پکڑنے کی کوشش کی اور ایک عجیب ہی کام ہو گیا۔

ابتدا میں جاپانی خاتون نے اپنے کانوں کو استعمال کرتے ہوئے سیلفی اسٹکس، کیلیگرافی برش، صفائی کے آلات اور دیگر سامان کو کانوں کی لوب سے پکڑ کر لوگوں کو حیران کردیا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ایومی کے لچکدار کان کے لوب 4.5 سینٹی میٹر تک پھیل سکتے ہیں، جنہیں وہ مختلف اشیاء کے گرد لپیٹ کر اپنی جگہ پر رکھ سکتی ہے۔

ایومی اپنے کاموں کو اس وقت زیادہ استعمال کرتے ہیں جب ان کے ہاتھ مختلف اشیا سے بھرے ہوتے ہیں۔ ایومی کا کہنا ہے کہ دیکھنے میں لوگوں کو یہ ایک درد ناک عمل لگتا ہے تاہم حقیقیت میں ایسا بلکل نہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں ایومی کا کہنا تھا کہ لوگ ہمیشہ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ کیا یہ تکلیف دہ ہے۔ لیکن ان کو کھینچتے ہوئے یا کسی چیز کو پکڑتے وقت کوئی تکلیف نہیں ہوتی،؟ تو میں انہیں مسکرا کر ناں میں جواب دیتی ہوں۔ ایومی کے مطابق ایئر لوب قدرتی طور پر فوراً واپس اپنی جگہ پر آ جاتے ہیں۔

japan

ears

selfie stick

ELASTIC GIRL

Tabool ads will show in this div