ڈاکٹرکے سامنے رونے پرخاتون کوہزاروں کا بل تھمادیاگیا
معالج کی جانب سے طبی سہولیات کی فراہمی پررقم کی ادائیگی تو سمجھ میں آتی ہے لیکن جذبات کے اظہارمیں محتاط رہیں تو بہترہے کیونکہ اس کی فیس الگ سے دینی پڑ سکتی ہے۔
نیویارک کی رہائشی خاتون کی جانب سے ایک عجیب وغریب دعویٰ سوشل میڈیا پر زیربحث ہے ، خاتون کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرکے پاس جانے والی بہن سے وہاں رونے پر40 ڈالرز( 8 ہزارپاکستانی روپے) اضافی وصول کرلیے گئے۔
My little sister has been really struggling with a health condition lately and finally got to see a doctor. They charged her $40 for crying. pic.twitter.com/fbvOWDzBQM
— Camille Johnson (@OffbeatLook) May 17, 2022
خاتون نے ٹویٹ میں بتایا کہ ان کی چھوٹی بہن کو رواں سال جنوری میں خرابی صحت کے باعث ڈاکٹرکے پاس جانا پڑاوہ ایک جذباتی کیفیت کا شکارہے جس کے باعث جذباتی ہو کر بےبس او مایوس محسوس کرتی ہے۔
She has a rare disease so she’s been really struggling to find care. She got emotional because she feels frustrated and helpless. One tear in and they charged her $40 without addressing why she is crying, trying to help, doing any evaluation, any prescription, nothing.
— Camille Johnson (@OffbeatLook) May 17, 2022
بہن کے میڈیکل بل کی تصویر ٹویٹ کرنے والی کیملی جانسن ایک 25 سالہ کانٹینٹ کری ایٹرہیں جن کا کہنا ہے کہ “مختصر جذباتی یا طرز عمل کی تشخیص” کے لیے 40 ڈالرز وصول کیے جانے کے باوجود ایسی کوئی سہولت فراہم نہیں کی گئی، ڈاکٹر نے میری بہن کو روتے ہوئے دیکھا اور مدد کے لیے کچھ نہیں کیا۔
کمیلی جانسن کے مطابق ڈاکٹرنے میری بہن کے ساتھ اس کی ذہنی صحت پربات کی نہ ہی ڈپریشن یا دیگر دماغی بیماریوں کے حوالے سے جائزہ لیا، اس نے کسی ماہر سے بات نہیں کی اور نہ ہی کچھ تجویز کیا گیا،انہوں نے اس کی دماغی صحت میں مدد کے لیے کچھ نہیں کیا۔“
ٹویٹ کیے جانے والے بل کے مطابق دیگراخراجات میں بصارت کی تشخیص کا ٹیسٹ(20 ڈالرز) ، ہیموگلوبن ٹیسٹ (15 ڈالرز)، کیپلیری بلڈ ڈرا (30 ڈالرز) اور ہیلتھ اسکریننگ شامل ہے جس کی فیس 350 ڈالرز ہے۔
مختصر جذباتی رویے کی تشخیص کے لیے اضافی رقم کے تقاضے پرحیران اس فیملی کیلئے اچھی بات یہ رہی کہ چھوٹی بہن کا نام خوش قسمتی سے والد کے انشورنس پلان میں شامل تھا جس نے ادائیگی میں مدد کی۔
بہن کی حمایت میں آوازاٹھانے والی کمیلی کا کہنا ہے کہ وہ ایک نایاب بیماری کا شکارہے اور جذباتی محسوس کرتی ہے تو ایک آنسو آجانے پریہ بتائے بغیرکہ وہ کیوں رورہی ہے، کسی تشخیص ، کسی نسخے کے بغیر انہوں نے رقم وصول کرلی۔
امریکی نظام صحت پرسوال اٹھانے والی خاتون نے ایسے مسائل سے دوچار پہرشخص کیلئے افسوس کا اظہار کیا۔
بریف ایموشنل بی ہیویئراسیسمنٹ دماغی صحت کی اسکریننگ ہے جس میں توجہ کی کمی/ہائپرایکٹیویٹی ڈس آرڈر، ڈپریشن، خودکشی کے خطرے کی علامات سے متعلق جانچ کی جاتی ہے۔
اس سے قبل گزشتہ سال ستمبرمیں ایک خاتون کی جانب سے دلچسپ وعجیب میڈیکل بل ٹوئٹرپروائرل ہوا تھا جب تل ہٹانے کے دوران اس سے جذباتی رویے کے لیے 11 ڈالر اضافی وصول کیے گئے تھے۔