اگر ہمیں کام کرنے سے روکا گیا تو پھر جو ذمہ دار ہیں وہ بھگتیں،رانا ثناء

فیصلے اتحادیوں کی مشاورت سے کریں گے

وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ نے کہا ہے کہ اگر ہمیں کام کرنے سے روکا جائے گا تو پھر جو ذمہ دار ہیں وہ بھگتیں۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے واضح کردیا کہ ہم اپنے اتحادیوں کو سرپرائز نہیں دیں گے اور فیصلے اتحادیوں کی مشاورت سے کریں گے۔

آئی ایم ایف سے متعلق وزیرداخلہ نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہم نے نہیں کیا اور اگر آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ جاری نہیں رہتا تو ملکی معیشت متاثر ہوگی۔

انھوں نے بتایا کہ تیل کی قیمتوں کو آئی ایم ایف کے مؤقف کے مطابق بڑھانا حکومت کو گوارا نہیں اور اگر اس حکومت کو ہر طرف سے سپورٹ کی جائے تو ملک کو مشکل سے نکال سکتے ہیں۔

معاشی صورتحال پر انھوں نے یہ بھی کہا کہ ملک کی معیشت کا جو حال ہے وہ ہمارا کیا دھرا نہیں تاہم اگر ہمیں کام کرنے سے روکا جائے گا تو پھر جو ذمہ دار ہیں وہ بھگتیں کیوں کہ ہم پھر عوام کی طرف رجوع کریں گے۔

rana sana

Tabool ads will show in this div