سجل علی اور شہزاد رائے ساتھ ساتھ
سجل علی کا نام بڑی حد تک کسی بھی پراجیکٹ کی کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا ہے،مداحوں کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ اداکارہ نئے پراجیکٹ میں شہزاد رائے کے ساتھ نظرآئیں گی۔
شہزاد رائے اورسجل دونوں ہی اپنے اپنے شعبوں میں پسندیدہ مانے جاتے ہیں لیکن فی الحال یہ بات ایک راز ہے کہ دونوں ایک ساتھ کیا کررہے ہیں۔
انسٹاگرام پرسجل اورشہزاد رائے نے چند دلکش تصاویرشیئرکیں جنہیں ان کے فالوورز اور پرستاربےحد سراہ رہے ہیں، ان پوسٹس کے ساتھ ہیش ٹیگ ’ تم ہوتو’ کا استعمال کیا گیا ہے۔
کچن اور گھرکی بالکونی میں لی جانے والی ان تصاویر سے یہ توواضح ہے کہ دونوں جلد کسی مشترکہ پراجیکٹ میں نظرآئیں گے لیکن اس کی تفصیلات فی الحال ظاہرنہیں کی گئیں کہ یہ کوئی ٹی وی اشتہار ہے یا ڈرامہ سیریل۔
یہ قیاس آرائیاں بھی ظاہرکی جارہی ہیں کہ عین ممکن ہے یہ تصاویر شہزادرائے کے کسی نئے گانے کی میوزک ویڈیو سے ہوں۔