کراچی میں موسم ابر آلود؛ لوڈ شیڈنگ کے مارے عوام کیلیے سکھ کی سانس

دن بھر مطلع جزوی ابرآلود رہے گا
May 21, 2022

محکمہ موسمیات نے بتایا ہےکہ کراچی میں صبح سے موسم خوشگوار اور مطلع ابرآلود ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں دن بھر مطلع جزوی ابرآلود رہے گا جبکہ آج بروز ہفتہ 21 مئی کو گرمی کی شدت گزشتہ دنوں کی نسبت کم رہے گی۔

یہ بھی بتایا گیا کہ آج شام میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ سمندری ہوائیں بحال ہونے اور درجہ حرارت میں کمی کی وجہ سے گرمی کی شدت بھی کم ہوگی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بدھ کی صبح کراچی شہر کا درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور 18 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی تھی۔

مزید بتایا گیا کہ کراچی میں دن میں درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا اوردن میں ہوا 40 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلے گی۔

ملک کےدیگرحصوں میں بارش کی پیش گوئی

اس کےعلاوہ محکمہ موسمیات نے آئندہ24 گھنٹوں کے دوران بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسميات نےبتایا ہے کہ بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان ميں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جب کہ کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بھی آندھی اور بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسميات نےبتایا کہ پنجاب کے وسطی،جنوبی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چليں گی۔

karachi weather

Tabool ads will show in this div