تربیلا ڈیم 48 گھنٹے میں ڈیڈ لیول تک پہنچ سکتاہے،ارسا

انڈس ریور سسٹم اتھارٹی نے صوبوں کو خبردار کر دیا
May 20, 2022

انڈس ریور سسٹم اتھارٹی نے چاروں صوبوں کو خبردار کر دیا کہ تربیلا ڈیم 48 گھنٹے میں ڈیڈ لیول تک پہنچ سکتا ہے۔

ارسا حکام نے صورتحال کے پیش نظر صوبائی حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ نہری پانی کے استعمال میں احتیاط برتیں۔

ارسا حکام کے مطابق تربیلا ڈيم، منگلا ڈیم اور چشمہ بیراج میں صرف 3 لاکھ 44 ہزار ایکڑ فٹ پانی دستیاب ہے۔ آبی ذخائر میں کمی سے پن بجلی کی ہیداوار بھی کم ہو گی۔

رپورٹ کے مطابق اسکردو میں درجہ حرارت اچانک 6 ڈگری سینٹی گریڈ کم ہو گیا جس کے باعث درجہ حرارت میں کمی سے گلیشئر پگھلنے کا سلسلہ رک گیا ہے اور آئندہ چند روز میں گلیشئرز پر درجہ حرارت مزید کم ہو گا۔

ارسا کا کہنا ہے محکمہ موسمیات نے چوبيس مئی تک بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، صورتحال میں بہتری تک صوبے نہری پانی کے استعمال میں احتیاط برتی۔

Tarbela Dam

Indus River System Authority

Tabool ads will show in this div