الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں

غیر حتمی انتخابی فہرستوں کی اشاعت کیلئے ڈسپلے سینٹرز قائم

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں، ملک بھر میں غیرحتمی انتخابی فہرستوں کی اشاعت کیلئے 20 ہزار سے زائد ڈسپلے سینٹرز قائم کرديئے گئے، اہل شہری شناختی کارڈ کے مستقل یا عارضی پتے کے مطابق ووٹ درج کراسکتا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں۔ الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق غیرحتمی انتخابی فہرستوں کی اشاعت کیلئے ملک بھر میں ڈسپلے سینٹر قائم کردیئے گئے جو 21 مئی 2022ء سے 19 جون 2022ء تک کھلے رہیں گے، اہل شہری شناختی کارڈ کے مستقل یا عارضی پتے کے مطابق ووٹ درج کراسکتا ہے۔

الیکشن کمیشن کے اعلاميے میں بتایا گیا ہے کہ کے مطابق غیرحتمی انتخابی فہرستیں عوام کے معائنہ کیلئے رکھی جائیں گی، 20 ہزار 159 ڈسپلے سینٹرز تعلیمی اداروں اور سرکاری عمارتوں میں قائم کئے گئے ہيں، ووٹرز اپنے ناموں کے اندراج اور کوائف کی جانچ پڑتال کرسکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق پنجاب میں 12 ہزار 37، سندھ میں 3 ہزار 609، خیبرپختونخوا میں 3 ہزار 40 جبکہ بلوچستان میں ایک ہزار 473 مراکز قائم گئے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق سرکاری ملازمین اور ان کے اہلخانہ عارضی پتے پر ووٹ کا اندراج اور منتقلی کراسکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق فارم ڈسپلے سینٹرز، الیکشن کمیشن دفاتر اور ویب سائٹ پر بھی موجود ہیں۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ تمام فارمز (اندراج، اخراج اور درستی) پر کارروائی کیلئے 525 حاکم نظر ثانی کی تعیناتی بھی کردی گئی ہے۔

ECP

IMRAN KHAN

general elections

Tabool ads will show in this div