مریم سے متعلق عمران خان کے ریمارکس، نواز اور شہباز کا سخت ردعمل

ن لیگی رہنماؤں نے بھی سخت برہمی کا اظہار کردیا

عمران خان کی ملتان جلسے ميں مريم نواز پر تنقيد پر وزيراعظم شہباز شريف اور نواز شریف نے سخت ردعمل کا اظہار کردیا۔ ن لیگی رہنماؤں نے بھی ریمارکس پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

ملتان جلسے میں عمران خان نے کہا تھا کہ مريم نواز نے سرگودھا جلسے میں تقرير ميں جذبے، جنون سے ميرا نام ليا، مريم خيال کرو! ايسا نہ ہو تمہارا شوہر ناراض ہوجائے۔

مزید جانیے: عمران خان کا ملتان جلسے سے خطاب

شہباز شريف نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ بیٹی مریم نواز کیخلاف قابل افسوس زبان درازی پر پوری قوم خاص طور پر خواتین پر زور مذمت کریں، کم ظرفی کے اظہار سے ملک و قوم کیخلاف عمران خان کے جرائم چھپ نہیں سکتے۔

ان کا کہنا ہے کہ تاریخ کا پہلا شخص ہے جو ایک جماعت کے سربراہ کے طور پر بدتہذیبی کے اس پاتال میں جا گرا ہے، قوم بنانے نکلے تھے اور قوم کے اخلاق کو ہی بگاڑ دیا ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ پہلے معشیت تباہ کی، پھر ملک کی اخلاقیات کو تباہ کردیا، یہ خواتین کا نام لیکر اخلاقیات کی دھجیاں اُڑا رہا ہے جو قابل مذمت ہے۔

مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن کیلئے تیاری کرکے بیٹھے ہیں۔

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان کے خطاب پر شدید ردعمل ظاہر کيا۔ ٹوئٹر پيغام ميں لکھا عمران خان زبان کو لگام دو ورنہ گندگی پھیلانے والی زبان ہمیں کھینچنا آتی ہے، تم قوم کی بیٹی مریم نواز شریف کے بارے میں جملے بازی کرکے پوری قوم کی خواتین کی توہین کررہے ہو۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا منہ گندا نالا بن چکا ہے، ہم نے اپنا جذبہ اور جنون دکھایا تو عمران نیازی سے برداشت نہیں ہوگا۔

وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان تم یقیناً تباہی کی راہ پر ہو گے، گواہ رہنا! یاد رکھنا! تم گمراہی کے راستے پر ہو، تم اسی راہ پر اپنے منطقی انجام تک پہنچو گے۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عمران خان کے مریم نواز سے متعلق بیان کی مذمت کرتے ہیں، عمران خان کی زبان سے ثابت ہوگیا کہ وہ کتنے چھوٹے آدمی ہیں، قومی لیڈر بدتہذیب، غیر اخلاقی اور نامناسب زبان استعمال نہیں کرتے، بڑے جلسے کرنے سے کوئی بڑا لیڈر اور بڑا آدمی نہیں بن جاتا۔

NawazSharif

IMRAN KHAN

pm shehbaz sharif

Adana kham Khan May 20, 2022 11:51pm
Afsos hai Tumhara siyasat per Imran niazi
Tabool ads will show in this div