کار ڈرفٹنگ کا جنون کراچی پہنچ گیا

ڈیفنس کے عدیل پروفیشنل ڈرفٹر بن گئے

Game Set Match - Gariyon se pyar aur raftar ka junoon - SAMAATV - 20 May 2022

موٹر اسپورٹس کے جنون نے کراچی کے عديل کو پروفيشنل ڈرفٹر بناديا، مہنگی گاڑيوں پر رفتار کا جادو دکھاتے ڈرائيور ٹريک نہ ہونے کے باوجود عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے کیلئے پُرعزم ہيں۔

گاڑيوں سے پيار اور رفتار کے جنون نے کراچی کے عديل کو پروفيشنل ڈرائيور بناديا ہے۔ ڈيفنس کے گيراج ميں کھڑی ہیوی انجن اور بڑے ٹائرز والی مہنگی گاڑيوں کے سسپينشن اور شاکس ان اسپورٹس کارز کو لاجواب بناديتے ہيں۔

عديل نے اپنے شوق کيلئے يو اے ای سے ڈرفٹنگ کا کورس کيا ہوا ہے اور وہ ڈرفٹنگ کیلئے اپنی گاڑی بھی خود ہی تيار کرتے ہيں۔

عدیل حال ہی ميں اپنی مہارت کا مظاہرہ يو اے ای ميں کرکے آئے ہيں اور اب اردن ميں اپنی ڈرفٹنگ کا کمال دکھانے جارہے ہيں۔

کراچی

CAR DRIFTING

Tabool ads will show in this div