خواتین پولیس اہلکاروں کو اسلحہ دے کرفیلڈ میں اتارنے پرغور

خواتین اہلکاروں کو بھاری ذمہ داری سونپنے کی تیاریاں
May 20, 2022

Lahore women police in action - SAMATV - 20 May 2022

لاہور پولیس نے خواتین اہلکاروں کو اسلحہ دے کرفیلڈ میں اتارنے پرغورشروع کردیا۔

خواتین اہلکاروں کو بھاری ذمہ داری سونپنے کی تیاریاں جاری ہیں اور اس سلسلے میں فائرنگ رینج میں خواتین کو اسلحہ سنبھالنے اور نشانہ بازی کی تربیت کا آغاز بھی کردیاگیا۔

پولیس لائنزکی فائرنگ رینج میں لیڈیز پولیس اہلکاروں کو اسلحہ سنبھالنے اور نشانہ لگانے کی کمانڈو ٹریننگ دی جارہی ہے تاکہ ہنگامی حالات کے دوران جرائم پیشہ افراد کا ڈٹ کرمقابلہ کرسکیں۔

ٹریننگ کا مقصد ہنگامہ آرائی اور اشتہاریوں کی گرفتاری کےلیے چھاپوں کے دوران اسلحے سے لیس ہو کر مرد اہلکاروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہونا ہے۔ اسلحہ ملنے پرخواتین پولیس اہلکار کافی خوش دکھائی دیتی ہیں۔

پولیس لائنز میں لیڈیز پولیس کو مرحلہ وار تربیت دی جارہی ہے جس کے بعد نتائج کو سامنے رکھتے ہوئے انہیں اسلحہ دے کرفیلڈ میں بھیجنے کا حتمی فیصلہ کیاجائے گا۔

LAHORE POLICE

Tabool ads will show in this div