وزیراعظم کا سولر پینلز پر عائد ٹیکس فوری ختم کرنیکا اعلان

شہباز شریف نے عملدرآمد کیلئے وزیر خزانہ کو حکم دیدیا

Wazir e Azam ka solar panel per tax khatam karne ka hukum - SAMAATV

وزیراعظم شہباز شریف نے سولر پینلز پر عائد 17 فیصد سیلز ٹیکس فوری طور ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو فوری طور پر عملدرآمد کی ہدایت بھی کردی۔

کراچی کے ایوانِ صنعت و تجارت میں جمعہ کو منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں سولر اور ونڈ انرجی کی طرف جانا پڑیگا جس کے بعد تیل و گیس کی درآمدات میں کمی ہوگی، اس میں وقت لگے گا یہ راتوں رات نہیں ہو سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سالانہ 20 ارب ڈالر تیل اور گیس کی درآمد پر خرچ کرنے کا متحمل نہیں ہوسکتا، امپورٹ اور ایکسپورٹ میں 45 ارب ڈالر فرق ہے، کہاں سے پورا کریں گے، کس طرح پورا ہوگا۔

شہباز شریف نے کہا کہ سندھ میں اللہ تعالیٰ نے ہوا سے توانائی حاصل کرنے کا کوریڈور دیا ہے، اسی طرح بہاولپور میں سولر کا ہے اور بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بھی ہے۔

وزیر اعظم نے دوران تقریب وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو حکم دیا کہ سولر پینلز پر عائد 17 فیصد ٹیکس فوری طور پر ختم کردیا جائے، یہ کسی بھی طرح مناسب نہیں ہے۔

خیال رہے کہ رواں سال کے آغاز پر تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے کئے گئے معاہدے کے تحت مختلف شعبوں کو دی گئی ٹیکس چھوٹ کو منی بجٹ کے ذریعے ختم کردیا تھا۔

عمران خان نے فروری میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے 4 ماہ کیلئے بجلی کی قیمت میں 5 روپے اور پیٹرول و ڈیزل پر 10، 10 روپے فی لیٹر سبسڈی دینے کا بھی اعلان کیا تھا۔

IMRAN KHAN

SOLAR PANELS

pm shehbaz sharif

Abdul Mustafa May 20, 2022 08:44pm
u can learn and read, any stage of life.
Abdul Mustafa May 20, 2022 08:45pm
Jii bhut acha kaam keya bs khany peeny ki things ki price be low kr dy kafi ha phr ghee 470pr chala gya,
Tabool ads will show in this div