عمران خان پر حملے کا خطرہ، تھریٹ الرٹ جاری

عمران خان کی سیکیورٹی مزیدسخت کردی گئی

سابق وزیراعظم عمران خان پر حملوں سے متعلق تھریٹ الرٹ جاری کردیا گیا۔

حکام کی جانب سے عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہبازگل کو آگاہ کردیا گیا کہ سابق وزیراعظم عمران خان پر حملے کا خطرہ ہے۔

کسی ناخوشگور واقعہ کے پیش نظر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سیکیورٹی مزیدسخت کردی گئی۔ اس سے قبل بھی عمران خان پر پہلے بھی متعدد بار حملوں کاخدشہ ظاہرکیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ عمران خان حالیہ دنوں میں متعدد دفعہ اپنے اوپر حملے سے متعلق خدشات کا اظہار کرچکے ہیں۔

سیالکوٹ میں 14 مئی کو جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ میرے خلاف سازش ہو رہی ہے کہ عمران خان کی جان لے لی جائے، اس سازش کا مجھے علم تھا، میں نے ایک ویڈیو ریکارڈ کروائی ہے، اگر مجھے کچھ ہوا تو یہ ویڈیو پوری قوم کے سامنے آئے گی۔

اس کے بعد 15 مئی کو فیصل آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف نے عوام سے ایک وعدہ لیا کہ عوام وعدہ کریں اگر مجھے کچھ ہوا تو ویڈیو دیکھ کر انصاف دلائیں گے۔ عمران خان نے اپنے قتل کی سازش سے قبل اپنی حکومت کا خاتمہ بھی ایک بیرونی و اندرونی سازش کو قرار دیا تھا۔

PTI

IMRAN KHAN

Asmat jan May 20, 2022 07:54pm
Hello
Tabool ads will show in this div