سونا مزید مہنگا، قیمت تاریخ کی نئی بلندیوں پر

فی تولہ نرخ 350روپے اور فی اونس 13ڈالر بڑھ گئے

پاکستان ممیں سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، فی تولہ 350 روپے اور فی اونس 13 ڈالر بڑھ گئے۔

آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی قیمت 350 روپے اضافے سے نئی ریکارڈ سطح ایک لاکھ 38 ہزار 700 روپے پر پہنچ گئی، 10 گرام سونے کے نرخ 300 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 18 ہزار 13 روپے ہوگئے۔

صراف ایسوسی ایشن کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت مزید 13 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 843 ڈالر ہوگئی۔

ملک بھر میں فی تولہ چاندی 1570 روپے اور 1346.02 روپے میں فروخت ہورہی ہے، انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس نرخ 0.35 ڈالر اضافے سے 22.05 ڈالر کی ہوگئی۔

پاکستان

Gold rates

Silver rates

Tabool ads will show in this div