تحريک انصاف کا اليکشن کميشن کے فيصلے کا خيرمقدم

لوٹوں پرپيسہ لگانے والوں کا سرمايہ ڈوب گيا،اسد عمر
May 20, 2022

رہنما تحریک انصاف اسد عمر کا کہنا ہے کہ منحرف اراکین کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی کا کوئی جوازباقی نہيں رہ گيا۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ لوٹوں پرپيسہ لگانے والوں کا سرمايہ ڈوب گيا ہے، ملک کے سب سے بڑے صوبے ميں وزيراعلیٰ اورگورنر کون ہے کسی کوعلم نہيں اسلئے ملک کے ساتھ جاری بھونڈے مذاق کو بند ہوناچاہيے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اليکشن کميشن نے منحرف اراکین کے حوالے سے فيصلہ ديا ہے کہ وہ ايم پی اے نہيں رہے، سازش کا ايک حصہ واپس ہو گيا ہے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ معيشت بيٹھ گئی ہے، سياست ميں عدم استحکام ہے مگر پاکستان اب بہتری کی طرف جائے گا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے آج الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے 25 منحرف اراکین پنجاب اسمبلی کو ڈی سیٹ کردیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ارکان نے وزیراعلیٰ کےانتخاب میں مخالف امیدوار کو ووٹ دیا، مخالف امیدوارکو ووٹ ڈالنے سے انحراف ثابت ہو گیا، منحرف ارکان کے خلاف ڈکلیریشن کو منظور کیا جاتا ہے، منحرف اراکین اسمبلی کی رکنیت ختم ہو گئی۔

ECP

PTI

ASAD UMAR

Tabool ads will show in this div