عمران خان کہیں گےتو فوری اسمبلی توڑدوں گا،چوہدری پرویز الہیٰ

وزارت اعلیٰ کے لیے عمران خان کے امیدوار ہوں، پرویز الہیٰ
May 20, 2022

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب کا حلف لینے کے بعد عمران خان کہیں گے تو آدھے گھنٹے میں پنجاب اسمبلی توڑ دوں گا۔

ویڈیو پیغام میں چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ وہ وزارت اعلیٰ کے لیے عمران خان کے امیدوار ہیں،پنجاب میں نیا الیکشن ہو گا۔ الیکشن کمیشن ہمارے 5 نئے ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کر دے گا۔

تحریک انصاف کے منحرف اراکین سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ حق اور سچ کی فتح ہوئی ہے، الیکشن کمیشن کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ اس سے جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لیے دیر پا اثرات ہوں گے۔

چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ کہ الیکشن کمیشن نے منحرف ارکان کو ڈی سیٹ کر دیا ہے۔ ان ارکان کی سیاست اب ختم ہو گئی ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ پرویزالہیٰ نے یہ بھی کہا کہ وہ پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس کی حکمت عملی بنائیں گے اور پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں الیکشن بھی کرائیں گے۔

چوہدری پرویز الہیٰ کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ کے 7،8 اراکین پنجاب اسمبلی ابھی ہمارے ساتھ ہیں۔

PUNJAB ASSEMBLY

PERVEZ ELAHI

Tabool ads will show in this div